’عام آدمی پارٹی کی مودی کو بڑی شکست‘

انڈیا کے دارالحکومت میں اروند کیجریوال کی عام آدمی پارٹی کا راج اگلے چار سال بھی رہے گا اور نریندر مودی کو دہلی اسمبلی کی 70 سیٹوں پر ہونے والے انتخابات میں ایک بار پھر شکست ہوئی ہے۔

انڈین ذرائع ابلاغ کے مطابق کیجریوال کی عام آدمی پارٹی 62 نشستوں پر کامیابی سمیٹنے کے قریب ہے جبکہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے امیدوار آٹھ نشستوں پر آگے ہیں۔

واضح رہے کہ سنہ 2015 کے الیکشن میں دہلی اسمبلی میں کیجریوال کی جماعت نے 67 سیٹوں پر کامیابی حاصل کر کے انڈیا کو حیران کیا تھا۔

ملک کی دوسری بڑی جماعت کانگریس کا دہلی میں صفایا ہو چکا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں