پی ایس ایل کاؤنٹ ڈاؤن صرف ایک ہندسے پر آگیا

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پانچویں ایڈیشن کا کاؤنٹ ڈاؤن کلاک اب صرف ایک ہندسے پر آگیا، ایونٹ کے آغاز میں صر ف 9 دن باقی رہ گئے ہیں۔

پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن کا آغاز 20 فروری سے ہورہا ہے، جس میں چھ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، کراچی میں ہونے والی افتتاحی تقریب کے لیے تیاریاں بھرپور انداز میں جاری ہیں۔

ایونٹ کے انعقاد میں 50 روز باقی رہنے پر جو کاؤنٹ ڈاؤن شروع کیا گیا تھا وہ اب صرف ایک ہندسے پر آگیا ہے، پی ایس ایل میں اب صرف نو دن باقی رہ گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: پی ایس ایل فائیو کا مکمل شیڈول

20 فروری سے 22 مارچ تک جاری رہنے والےٹورنامنٹ کے تمام 34 میچز ملک بھر کے 4 مختلف اسٹیڈیمز پر کھیلے جائیں گے۔

پی ایس ایل 2020 کا افتتاحی میچ دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور دو مرتبہ کی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیموں کے درمیان نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔

لیگ کے پانچویں ایڈیشن کا فائنل 22 مارچ کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوگ



اپنا تبصرہ بھیجیں