عمر اکمل کے نامناسب رویے کی تحقیقات کا آغاز

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ٹیسٹ کرکٹر عمر اکمل کے نامناسب رویے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا، عمر اکمل آج انکوائری کمیٹی کے سامنے پیش ہوئے، کیس کی سماعت کل دوبارہ ہوگی۔

عمر اکمل نے فٹنس ٹیسٹ کے دوران ریجنل اسپورٹس اسٹاف کے ساتھ نامناسب رویہ رکھا تھا، جس کی شکایت اسٹاف نے پی سی بی سے کی تھی۔

پی سی بی نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں، ڈائریکٹر ڈومیسٹک ہارون رشید نے عمراکمل کو سماعت میں بلایا۔ اس موقع پر ڈاکٹر سہیل سلیم اور لیگل ٹیم بھی موجود تھی۔

اسٹاف میں شامل ٹرینر یاسر محمود اور انالسٹ ساجد ہاشمی بھی سماعت میں پیش ہوئے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ معاملے کی تحقیقات جاری ہیں، عمر اکمل کو کل دوبارہ بلایا گیا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں