مسلم لیگ ن کو توڑنے کی تیاریاں ٹاسک پرویزالٰہی کو سونپ دیا گیا ہے

: مسلم لیگ ن کو توڑنے کی تیاریاں کر لی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق ایک نجی ٹی وی چینل کو انٹریو دیتے ہوئے سینئر صحافی رانا عظیم نے دعویٰ کیا ہے کہ مسلم لیگ ن کے ایک سینئر رہنما اور ایم پی اے جن کا تعلق فیصل آباد سے تھا نے اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی سے رابطہ کیا۔

انکا کہنا تھا کہ ہمارا پورا گروپ آپکے ساتھ کھڑا ہے اور جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے ن لیگ کے ارکان اسمبلی نے پاکستان تحریک انصاف سے رابطہ کیا ہے۔
سینئر صحافی نے بتایا کہ اس سارے کھیل کے پیچھے قائد حزب اختلاف شہباز شریف موجود تھے اور وہ بڑی چالاکی سے کھیل کو سرانجام دے رہے تھے۔ مگر پرویز الٰہی کو سارا کھیل سمجھ میں آ گیا تھا۔ رانا عظیم کا کہنا تھا کہآئندہ بجٹ سے پہلے ن لیگ کا ایک بڑا گروپ فارورڈ بلاک بنا کر سامنے آئیگا، جس کا ٹاسک پرویزالٰہی کو سونپ دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں