گندم کی خریداری اور قیمتوں کے تعین کے لئے آباد گاروں سے مشاورت کی جائے گی، سید ناصر حسین شاہ

ایرا ن کے انقلا ب کے 41ویں سالگرہ پر خرا ج عقیدت پیش کر تا ہو ں۔صو با ئی وزیر اطلاعات
کراچی  : گندم کی خریداری اور قیمتوں کا تعین کرنے سے متعلق سندھ کابینہ کی جانب سے بنائی گئی کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں وزیراطلاعات سید ناصر حسین شاہ، وزیرزراعت محمداسماعیل راہواوروزیرخوراک ہری رام کشوری لال نے شرکت کی جب کہ سندھ آبادگار بورڈ کے صدر عبدالمجید نظامانی, سندھ ایگریکلچرکے سید فضیل شاہ, اورسیکریٹری خوراک لئیق احمد بھی موجود تھے اجلاس میں طے کیا گیا کہ صوبے میں گندم کی قیمت کے تعین کے لئے آبادگاروں سے مشاورت کی جائے گی اور ان تجاویز کی روشنی میں تعین کرتے ہوئے سندھ کابینہ کو آگاہ کیا جائے گا جب کہ گندم کی قیمت کافیصلہ سندھ کابینہ کرے گی اس موقع پر آباد گاروں کے نمائندے نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ سندھ حکومت، آبادگاروں کے مشاورت سے ہی گندم کی قیمت مقررکرے گی ۔

علاوہ ازیں صوبائی وزیراطلاعات لوکل گورنمنٹ،مذہبی اموراور ہاﺅسنگ و ٹاﺅن پلاننگ ، جنگلا ت و جنگلی حیا ت اور زکوة و عشر سید ناصر حسین شاہ نے ایرانی سفارتخانے میں منعقد ہونے والی تقریب میں شرکت کی جس میں مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے علماءکر ام اور سماجی شخصیات بھی موجود تھے اس موقع پر دونوں ممالک کے ترانے بھی پیش کئے گئے۔ ایران کے قونصل جنرل احمد محمدی اور دیگر شرکاءنے خطاب کیا۔ وزیر اطلاعات سندھ سیدناصرحسین شاہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے انقلاب کے 41 سال مکمل ہونے اور جنرل قاسم سلیمانی کے چالیسویں کی مناسبت سے یہ تقریب رکھی گئی ہے۔ احمد محمدی صاحب نے تمام مسالک کے علماءکا ایک گلدستہ اس تقریب میں سجایا ہے میں اس کاوش پر احمد محمدی اور ان کی تمام ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جب بھی اسلام پر بات ہو یا ملک پر بات ہو تو تمام مسالک کے علماءایک ساتھ ہوتے ہیں اور یہی پیغام ہم نے ملک دشمن اسلام دشمن قوتوں کو دینا ہے۔ یہ وحدت یہ اتفاق و محبت اسلام دشمن قوتوں کو کھٹکتا ہے۔ ایران پاکستان کا رشتہ بھائیوں کا ہے جو کبھی نہ ٹوٹنے والا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں