وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں آج اہم اور بڑے فیصلےمتوقع

وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج ہوگا، اجلاس کا 14نکاتی ایجنڈاجاری کردیا گیا ہے ، پاک امریکا کارگو ٹرانزٹ کے ایم اویو میں توسیع ایجنڈے میں شامل ہیں، ایم او یو کے تحت امریکی کارگوافغانستان جا اور آسکیں گے۔

کابینہ اجلاس میں حج پالیسی 2020کی منظوری دی جائے گی اور رواں سال حج اخراجات سے متعلق بھی فیصلہ ہوگا، کابینہ کی منظوری کے بعد حج اخراجات کا اعلان وزیرمذہبی امورکریں گے ، حج 50 سے 60 ہزار سستا کرنے کا فارمولہ کابینہ کو پیش کیا جائے گا۔

وزارت دفاع سمری منظوری کیلئےکابینہ اجلاس میں پیش کرےگی جبکہ اجلاس میں چھٹی مردم شماری کےحتمی نتائج جاری کرنےکی منظوری اور پاکستان میں افغان مہاجرین معاملےپرعالمی کانفرنس کے پر بریفنگ دی جائےگی، افغان مہاجرین پر17اور18 فروری کواسلام آبادمیں عالمی کانفرنس ہوگی۔

بھارت سےمورتیوں کی درآمد سےمتعلق سمری اور ایکسپورٹ اورامپورٹ پالیسی آرڈر2016میں ترمیم اور ہیومین آرگن ٹرانسپلانٹ اتھارٹی کےایڈمنسٹریٹر کی تعیناتی ایجنڈے میں شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں