دُکھی انسانیت کی خدمت سے دلی سکون ملتا ہے انسانیت کی خدمت کا مشن جاری رکھوں گا

طلحہ محمود فاؤنڈیشن کے زیراہتمام ہریپور میں جہیز پیکج کی تقسیم
دُکھی انسانیت کی خدمت سے دلی سکون ملتا ہے انسانیت کی خدمت کا مشن جاری رکھوں گا
ہری پور ( ) محمد طلحہ محمود فاؤنڈیشن کی جانب سے ضلع ہریپور کی دو یونین کونسلز شمالی اور مانکرائے میں بیسیوں مستحق خاندانوں میں جہیز پیکج کی تقسیم، مل جل کر معاشرے کے کمزور طبقات کے مسائل کے حل کیلئے کردار ادا کرنا ہوگا تفضیلات کے مطابق بروز اتوار محمد طلحہ محمود کی جانب سے محلہ بابو میں جہیز پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی سینیٹر محمد طلحہ محمود تھے سینیٹر محمد طلحہ محمود نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دُکھی انسانیت کی خدمت کرکے دلی سکون ملتا ہے آئندہ بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا اس موقع علاقہ کی دیگر سماجی شخصیات مولانا مطیع الرحمان قاسمی، خالد محمود ، نزاکت حسین شاہ و دیگر نے بھی شرکت کی جہیز پیکج کی فراہمی اور دیگر رفاعی منصوبوں اور عوامی خدمات پر خوشی کا اظہار کیا سینیٹر محمد طلحہ محمود نے درجنوں مستحق خاندانوں میں جہیز کے سامان کے ساتھ ساتھ نقد رقم بھی تقسیم کی

اپنا تبصرہ بھیجیں