سابق وزیراعظم کا آپریشن کیا جائیگا،

: نواز شریف نے دل کے آپریشن کے لیے وقت لے لیا، 13 فروری کو سابق وزیراعظم کا آپریشن کیا جائیگا، شہباز شریف کا پاکستان واپس آنا دوبارہ موخر۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے دل کے آپریشن کے لیے 13 فروری کا وقت کے لیا گیا ہے۔ انکا آپریشن لندن کے ایک نجی ہسپتال میں کیا جائیگا۔
اس سے قبل بھی دو مرتبہ نواز شریف اپنے دل کا آپریشن ملتوی کروا چکے ہیں۔ اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب کے سابق وزیراعلیٰ شہباز شریف نے 15 فروری کو وطن واپس آنا تھا لیکن اب انھوں نے اپنا واپسی کا پلان موخر کردیا ہے۔ اب شہباز شریف اپنے بھائی کے آپریشن کے بعد وطن واپس آئینگے۔واضع رہے کہ اس سے قبل ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر اور قائد حزب اختلاف میاں شہبازشریف نے آئندہ چند روز میں وطن واپسی کا حتمی فیصلہ کرلیا تھا۔

بتایا گیا تھا کہ قائد ن لیگ سابق وزیراعظم نوازشریف سے شہبازشریف نے ملاقات کی تھی، جس میں شہبازشریف نے نوازشریف کی خیریت دریافت کی اور ان کی جلد صحتیابی کی دعا کی تھی۔ دونوں میں دو گھنٹے سے طویل ملاقات میں ملک کی سیاسی ، معاشی اور عوام کو درپیش مہنگائی کے مسائل پر بھی بات چیت کی گئی تھی۔ ملاقات میں سابق وزیراعظم نوازشریف کی ہدایت پر میاں شہبازشریف نے وطن واپسی کا فیصلہ کرلیا تھا۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ قائد حزب اختلاف شہبازشریف آئندہ دو روز میں پاکستان پہنچ جائیں گے۔ اب یہ خبر سامنے آئی ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف نے دل کے آپریشن کے لیے 13 فروری کا وقت کے لیا ہے اور شہباز شریف انکے آپریشن کے بعد وطن واپس آئینگے

اپنا تبصرہ بھیجیں