دانش تیمور نے عائزہ کو شادی کی پیشکش کیسے کی؟

پاکستان کی کامیاب جوڑی عائزہ خان اور دانش تیمور کو مداح ہمیشہ سے بےحد پسند کرتے آرہے ہیں، ان دونوں کا شمار انڈسٹری کے کامیاب اداکاروں میں کیا جاتا ہے جبکہ ان کے رشتے کی مثالیں بھی دی جاتی ہیں۔

عائزہ خان اور دانش تیمور ایک ساتھ کئی پروجیکٹس میں بھی جلوہ گر ہوچکے ہیں جبکہ متعدد انٹرویوز میں یہ دونوں ایک دوسرے کو سراہتے نظر آتے ہیں۔

مزید پڑھیں: عائزہ خان کا ذاتی زندگی کے حوالے سے حیران کن انکشاف

آج تک ان دونوں اداکاروں نے مداحوں کو یہ نہیں بتایا کہ ان کے تعلق کا آغاز ہوا کیسے یا دانش تیمور نے عائزہ کو شادی کی پیشکش کیسے اور کہاں کی
لیکن اب اداکار دانش تیمور نے ایک انٹرویو میں خود اس بات سے پردہ اٹھادیا۔

ماریہ واسطی کو دیے ایک انٹرویو میں دانش تیمور نے عائزہ خان سے اپنے تعلق، ان سے پہلی ملاقات اور شادی کی پیشکش کے حوالے سے کھل کر بات کی
دانش تیمور کا کہنا تھا کہ ‘شادی سے قبل میں نے عائزہ خان سے کبھی درخواست نہیں کی کہ وہ میرے ساتھ باہر چلتی، بلکہ عائزہ سے ملاقات سے قبل میں ان کی والدہ سے مل چکا تھا، فیس بک سے قبل آرکٹ استعمال کیا جاتا تھا اور وہیں ہم دونوں نے بات چیت شروع کی، وہ میری بہت بڑی مداح تھی، میں نے بہت جلدی انہیں شادی کی پیشکش کردی تھی’۔

اداکار نے مزید بتایا کہ ‘عائزہ نے میرے کام کی تعریف کی اور کہا کہ وہ میری بہت بڑی مداح ہیں، تب میں نے سوچا کہ یہ لڑکی بہت اچھی ہے اور اسے میرے گھر میں ہونا چاہیے، جس کے بعد میں نے انہیں شادی کی پیشکش کی، لیکن عائزہ نے یقین کرنے سے انکار کردیا’۔

دانش تیمور نے یہ بھی انکشاف کیا کہ عائزہ کو یقین دلانے کے لیے انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ ان کی والدہ سے ملاقات کرنا چاہیں گے، جس کے بعد عائزہ سے ملنے سے قبل ہی ان کی ملاقات ان کی والدہ سے ہوئی

اپنا تبصرہ بھیجیں