بھارت: جلد باز موٹر سائیکل سوار ہاتھی کی ٹکر سے بال بال بچ گیا

یوں تو آپ نے بال بال بچنے کی کہاوت سنی ہی ہوگی، لیکن جناب اس کہاوت کا عملی مظاہرہ بھارت میں اُس وقت دیکھنے کو ملا جب ایک جلد باز موٹر سائیکل سوار ہاتھی کی ٹکر سے بال بال بچ گیا۔

جی ہاں، یہ واقعہ بھارت میں اس وقت دیکھا گیا جب ایک بھاری بھرکم ہاتھی سڑک پار کر رہا تھا کہ اس دوران سڑک سے گزرتے کار سوار رُک گئے
تاہم ایک موٹر سائیکل سوار رکنے کے بجائے تیزی سے گزرنے لگا اور ہاتھی کی ٹکر سے بال بال بچا۔

سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی یہ ویڈیو وائرل ہو چکی ہے اور صارفین موٹر سائیکل سوار کو شدید تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں