بختاور بھٹو زرداری نے وزیراعظم عمران خان کی پریشانیوں کی فہرست گنوا دی

بختاور بھٹو زرداری نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں وزیراعظم عمران خان کی پریشانیوں کی فہر ست گنواتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم اپنی غیر معمولی کارکردگی کی وجہ سےپریشان ہیں ؟ وزیراعظم غریبوں کی تعداد میں 18ملین افراد کے اضافے سے پریشان ہیں ؟
بختاور بھٹو زرداری نے مزید سوال کرتے ہوئے لکھا کہ وزیراعظم کشمیر کے نقصان سے پریشان ہیں ؟ وزیراعظم اعترافی مجرم احسان اللّٰہ احسان کے فرار سے پریشان ہیں ؟
انہوں نے طنزیہ انداز میں خود ہی جواب دیتے ہوئے لکھا کہ نہیں وزیراعظم مستقل منہگائی کے خلاف اپنے موقف اور بڑھتی غربت سے پریشان ہیں۔بختاور بھٹو زرداری نے کہا کہ پی ٹی آئی کے اسٹرانگ مین نیب نے بلاول زرداری کو پھر بلالیا ہے، وہی نیب جو عدلیہ اور منتخب نمائندوں سے بالاتر ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں