وزیراطلاعات و بلدیات سندھ سید ناصرحسین شاہ کا سندھ انسٹیٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن SIUT کا دورہ

کراچی :  وزیراطلاعات و بلدیات سندھ سید ناصرحسین شاہ کا سندھ انسٹیٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن SIUT  کا دورہ۔ تفصیلات کے مطابق وزیراطلاعات و بلدیات سندھ نے سندھ انسٹیٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن کے دورہ کے دوارن ایس آئی یو ٹی کی انتظامیہ کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ چیئرمین بلاول بھٹو ذرداری کی ہدایات پر ادارے کا دورہ کرنے آیا ہوں۔ سندھ حکومت نے پہلے بھی ادارے کی مدد کی ہے اور آئندہ بھی مدد جاری رکھیں گے۔ ادارے کی جانب سے حکومت سندھ سے گزارش کی گئی کہ ان کو مزید جگہ فراہم کی جائے ۔ وزیر اطلاعات و بلدیات سیدناصرحسین شاہ کی جانب سے مزید جگہ فراہم کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی گئی ۔ اس موقع پر ڈاکٹر ادیب رضوی کی جانب سے وزیر بلدیات سیدناصرحسین شاہ کو کتاب کا تحفہ بھی پیش کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں