پاکستان کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ کر فرار ہونے والے سیاستدانوں کے منہ سے حکومت مخالف باتیں اچھی نہیں لگتیں : حلیم عادل شیخ

موجود ہ حکومت غریب عوام کو مکمل رلیف فراہم کر رہی ہے، شہباز شریف اپنے کرپشن کے کیسز کا سامنہ کریں
وزیر اعظم عمران خان ملک سے غربت کا خاتمہ کرنا چاہتے ہیں، رلیف آنا شروع ہوچکا ہے جو مخالفین سے ہضم نہیں ہورہا
سندھ میں دودہ کی نہرے بہہ رہی ہیں سارے عوامی مسائل حل ہوچکے ہیں صرف آئی جی کے تبادلے کا مسئلہ رہ چکا ہے، حلیم عادل شیخ
کراچی :  پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی نائب صدر و سندھ اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ نے عادل ہاؤس سندھ کے مختلف اضلاع سے آنے والے پی ٹی آئی رہنماؤں و کارکنوں سے ملاقاتیں کی اور سندھ میں سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقعہ پر اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ پاکستان کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ کر فرار ہونے والے سیاستدانوں کے منہ سے حکومت مخالف باتیں اچھی نہیں لگتی، ساری زندگی ملک اور قوم کو بے وقوف بنا کر کرپشن کر کے سارا پئسا منی لانڈرنگ کے ذریعے باہر ممالک بھیجا، شہباز شریف اپنے کرپشن کے کیسز کا سامنہ کریں تو بہتر ہوگا۔ پیپلزپارٹی اور نواز لیگ دونوں جماعتیں ایک سکے کے دو طرف ہیں، قوم نے دونوں جماعتوں کے مسترد کر کے پی ٹی آئی کو مینڈیٹ دیا ہے۔ موجود ہ حکومت غریب عوام کو مکمل رلیف دینے کے لئے کوشاں ہے، وزیر اعظم اپنی سوچ عزم کے ساتھ ملک اور قوم کی خدمت کر رہے ہیں، مہنگائی کرنے والی مافیا کا بھی جلد خاتمہ کیا جائے گا۔ وزیر اعظم عمران خان ملک سے غربت کا خاتمہ کرنا چاہتے ہیں، رلیف آنا شروع ہوچکا ہے یہ بات مخالفین سے ہضم نہیں ہورہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سندھ میں دودہ کی نہرے بہہ رہی ہیں سارے عوامی مسائل حل ہوچکے ہیں صرف آئی جی سندھ کے تبادلے کا مسئلہ رہ چکا ہے، جس کی وجہ سے وزیر اعلیٰ و ساری سندھ کی کابینا اس کو سیاسی اشو بنا رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں