ایم ڈی واٹر بورڈ اسد اللہ خان کی ہدایات پر واٹر بورڈ کا عملہ ہفتہ اور اتوار کو بھی مختلف علاقوں میں شہریوں کو فراہمی و نکاسی آب کی شکایات کے خاتمہ کیلئے متحرک رہا

کراچی : ایم ڈی واٹربورڈ اسداللہ خان کی ہدایات پر واٹربورڈ کا عملہ ہفتہ اور اتوار کو بھی مختلف علاقوں میں شہریوں کی فراہمی ونکاسی آب کی شکایات کے خاتمہ کیلئے متحرک رہا،واٹربورڈ کے مرکزی کمپلین سینٹر پر موصولہ فراہمی آب سے متعلق 201شکایات میں سے197جبکہ سیوریج سے متعلق154شکایات میں سے 148شکایات نمٹادی گئیں, اس دوران شہر کے مختلف علاقوں میں متعددبوسیدہ سیوریج مین ہولز کی مرمت اور ا ن پر رنگ سلیب وکورز رکھنے کاکام بھی انجام دیا گیابلوں اور واجبات سے متعلق موصولہ 111شکایات کے ازالہ کیلئے فوری عمل کرتے ہوئے بلوں کی درستگی کی گئی 1500 سے زائد صارفین کوڈپلی کیٹ بل فراہم کیئے گئے2200کواقساط کی سہولت بہم پہنچائی گئی ،تفصیلات کے مطابق واٹربورڈ کے عملے نے ایم ڈی واٹربورڈ اسداللہ خان کی شہریوں کو فراہمی ونکاسی آب سمیت دیگر درپیش شکایات کے ازالے کیلئے ہفتہ اور اتوار کو اپنی ہفتہ وار تعطیلات قربان کردیں ،اس دوران واٹربورڈ کے عملے نے ،میمن سوسائٹی ، یوسی 3،6جھٹ پٹ مارکیٹ ،بہارکالونی لیاری ،سیکٹر4bسرجانی ،عزیز آباد 3A،فردوس کالونی،حسن کالونی ،میٹرویل یوسی4،فیڈرل بی ایریا بلاک15،

سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں مختلف قطر کی سیوریج لائنوں کی جیٹنگ راڈنگ ،ونچنگ مشینوں اورافرادی قوت کی مددسے صفائی کرکے سیوریج اوورفلو کا خاتمہ کیا ،پپری اسلامی کانٹہ کے قریب 48انچ قطر کی ،اسکیم33میں36انچ قطر کی فراہمی آ ب کی لائن کے رساو ¿ بند کیئے گئے ،اس اقدام سے پانی کا ضیاع روکا گیا ،لی مارکیٹ یوسی 6،لیمو گوٹھ گلشن اقبا ل میں 12انچ قطر کی بوسیدہ سیوریج لائن تبدیل کی گئی ،پانی کی فراہمی میں بہتری کیلئے بلوچ محلہ شیر شاہ میں6انچ قطر کی پانی کی لائن بچھائی گئی کھڈا مارکیٹ میں12انچ قطر پریم نگر ھندو پاڑگلبہار میں واقع مندر کے سامنے بوسیدہ پرانی سیوریج لائن کوتبدیل کیا گیا،فیڈرل بی ایریابلاک 3میں پانی کی لائن تبدیل کی گئی ،کم پریشر اور بعض علاقوں میں پانی نہ پہنچنے کی شکایات پرشاہ ولی اللہ پمپنگ اسٹیشن میں والوز نصب کیئے گئے، لانڈھی 10000ہزارفٹ روڈ میں پانی میں بدبوکی شکایات پر 15انچ قطر کی لائن سے رساو ¿ کا خاتمہ کیاگیا ،واٹربورڈ کے کینال مینٹیننس ڈپارٹمنٹ نے کراچی کو پانی فراہم کرنے والی کراچی گجو کینال کی صفائی کرکے کینال سے پتھر ،گھاس پھوس،کائی، خوردروپودے ،جھاڑیاں اور دیگر اجزاءنکال کرپانی کا بہاو ¿ بہترکردیا ،واٹربورڈ کے ٹیکس ڈپارٹمنٹ کو بلوں اور واجبات سے متعلق موصولہ 111شکایات کا خاتمہ کرتے ہوئے بلوں کو درست کردیا ٹیکس ڈپارٹمنٹ کے عملے نے شہر کے مختلف علاقوںکے 1500 سے زائد صارفین کوڈپلی کیٹ بل فراہم کیئے گئ2200کواقساط کی سہولت دی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں