پی ایس 104 میں مسائل کا انبار لگا ہوا ہے، عوام پریشان ہے، اختر کالونی محمود آباد چنیسر گوٹھ و دیگر علاقوں میں پینے کا صاف پانی میسر نہیں ہے جو عوام کا بنیادی حق ہے : عرفان الله خان مروت

جی ڈی اے کے مرکزی رہنماء عرفان الله خان مروت نے حلقہ پی ایس 104 محمود آباد TP 2 میں ایک اجلاس کی صدارت کی
اجلاس میں بلدیاتی الیکشن میں حلقہ بندی، اعظم بستی، اختر کالونی چنیسر گوٹھ میں پانی کے مسائل ، ٹوٹی سڑکیں اور غیر قانونی تعمیرات پربات چیت 
حلقہ پی ایس 104 میں سرعام منشیات ۔ جوا سٹہ و دیگر جرائم پر تشویش کا اظہار کیا گیا
اجلاس سے خطاب کرتے ہوۓ عرفان الله خان مروت نے کہا کہ پی ایس 104 میں مسائل کا انبار لگا ہوا ہے عوام پریشان ہے اختر کالونی محمودآباد چنیسر گوٹھ و دیگر علاقوں میں پینے کا صاف پانی میسر نہیں ہے جو عوام کا بنیادی حق ہے
کراچی :  محمود آباد TP2 میں ایک سیاسی جماعت کے لوگ پلاٹوں پر قبضہ کرکے جعلی فائلیں بنا کر بیچنے کے ساتھ ساتھ غیر قانونی تعمیرات بھی کروا رہے ہیں مگر متعلقہ ادارے خاموش تماشائ بنے ہوۓ ہے اور جعلی فائلیں بنا کر پلاٹ بیچنے کا کام عروج پرہے ۔ عرفان الله خان مروت نے پی ایس 104 کے مختلف علاقوں میں سرعام منشیات جوا سٹہ آئس پؤڈر کی فروخت پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوۓ کہا کہ منشیات کے استعمال سے نوجوان نسل تباہ ہو رہی ہے مگر پولیس کوئ کاروائ نہیں کر رہی ہے تھانہ محمودآباد کے SHO شاید بے بس افسر ہے جن کو کچھ نظر نہیں آتا ۔۔ عرفان الله خان مروت کا کہنا ہے کہ آنے والے بلدیاتی الیکشن میں پی ایس 104 کی تمام یوسیزز سے اپنے امیدواروں کو ٹکٹ دیۓ جاۓ گے ۔۔۔ اعظم بستی میں بہت جلد مرکزی آفسی کاافتتاح کیا جاۓ گا ۔۔ مگر ہم پہلے حلقہ بندیوں کا جائزہ لے رہے ۔۔ انہوں نے کہا کہ یہ حلقہ سندھ گورنمنٹ کے ایک وزیر موصوف کا ہے ۔ جو الیکشن جیت کر کسی طریقے سے وزیر تو بن گۓ ہے ۔ مگر انہیں ٹوٹی، سڑکیں،گلیاں، روڈ، زبوں حالی کا شکار ہیں ۔ وزیر موصوف سے آپکو ں باتیں بڑی سننے کو ملے گی۔ مگر حلقے میں ترقیاتی کام براۓ نام ملے گے۔ روڈ کھود کر پائپ لائن ڈالنے سے لوگوں کے مسئلے حل نہیں ہونگے ۔ اسکے لیۓ ایک پولیسی بناۓ جاۓ تاکہ عوام کو اس سے فائدہ بھی ملے۔ اجلاس میں سیدحفیظ شاہ ، عادل اسحاق، سلطان لاسی، غلام مصطفیٰ خاصخیلی،عمران لاسی، ساجدمیؤ، عدنان نے شرکت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں