بے روزگاری سے تنگ باپ نے بچوں سمیت خودکشی کرلی

یہ افسوس ناک واقعہ بھارتی دارالحکومت دہلی کے علاقے حیدرپور بدلی موڑ اسٹیشن پر پیش آیا، جہاں ایک شخص نے اتوار کے روز اپنے دو بچوں کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کرلی۔

پولیس نے ابتدائی رپورٹ میں بتایا ہے کہ مرنے والے کی شناخت مدھر مالانی کے نام ہوئی ہے جو شالیمار باغ کا رہائشی، مذکورہ شخص نے اپنی رہائش گاہ پر ہی اپنے بچے کو قتل کیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مدھر مالانی کافی عرصے سے بے روز تھا اور شدید ذہنی دباؤ کا شکار تھا۔

دہلی پولیس کا کہنا ہے کہ مذکورہ شخص نے اپنے گھر میں ہی دونوں بچوں کو قتل کیا بعدازاں میٹرو ٹرین کے سامنے کود پر اپنی زندگی کا خاتمہ کیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ مدھر کی ٹرین کے سامنے آکر خودکشی کے باعث میٹرو سروس کو معطل کرنا پڑا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں