چوہدری نثار کی لندن روانگی،سیاست میں بڑی تبدیلی متوقع ذرائع

راولپنڈی
چوہدری نثار کی لندن روانگی،سیاست میں بڑی تبدیلی متوقع ذرائع

مسلم لیگ کے قائد میاں نواز شریف اور سابق وزیر داخلہ چودھری نثار کے مابین صلح کیلئے بطور آخری کوشش اسحاق ڈار متحرک ہو گئے ہیں، اس سلسلہ میں رواں ہفتے چو دھری نثار علی خان کی لندن روانگی کی اطلاعات ہیں.

جبکہ شہباز شریف اور اسحاق ڈار پہلے ہی لندن موجود ہیں ادھر لاہور ہائیکورٹ کی طرف سے مریم نواز کے لندن جانے کا فیصلہ بھی رواں ہفتے متوقع ہے، ریلیف ملنے کی صورت میں ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز فوری لندن جائیں گی،

ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ چودھری نثار کی لندن میں ذاتی مصروفیات ہیں جس میں خاندان کے دیگر افراد بھی ان کے ساتھ ہونگے لندن موجودگی کے دوران ان کی نواز شریف کے ساتھ ملاقات کی کوشش کی جائے گی جس کیلئے شہباز شریف اور اسحاق ڈار راہ ہموار کرنے میں مصروف ہیں ممکنہ طور پر اسحاق ڈار، چودھری نثار کو مشورہ دیں گے کہ وہ نوازشریف کی عیادت کیلئے ان کی رہائش گاہ پر جائیں اور بیگم کلثوم کی وفات پر ان کے ساتھ تعزیت بھی کریں،

چودھری نثار اگر اس پر رضا مند ہوگئے تو برف پگھلنا شروع ہو جائیگی، چودھری نثار رواں ہفتے لندن روانہ ہونگے جہاں پر ان کی اہم ملاقاتیں متوقع ہیں، ملاقاتوں میں پنجاب اور مرکز میں تبدیلی کے حوالے سے مشاورت کی جائے گی

اپنا تبصرہ بھیجیں