وزیر تعلیم و محنت سندھ سعید غنی کی زیر صدارت ڈائریکٹوریٹ کالجز کا اعلیٰ سطحی اجلاس جاری

وزیر تعلیم و محنت سندھ سعید غنی کی زیر صدارت ڈائریکٹوریٹ کالجز کا اعلیٰ سطحی اجلاس جاری.

اجلاس میں سیکرٹری کالج ایجوکیشن رفیق احمد بھڑورو، ڈی جی کالجز، ڈائریکٹر کالج ایجوکیشن کراچی سمیت دیگر اعلیٰ افسران موجود ہیں.

اجلاس میں صوبے بھر کی کالجز، اس میں زیر تعلیم طلبہ و طالبات کی تعداد، پرنسپلز، پروفیسرز، اسسٹنٹ پروفیسرز، سمیت دیگر اسٹاف کی تعداد ان کی خالی اسامیوں سمیت دیگر امور سے صوبائی وزیر کو آگاہی فراہم کی گئی.

اجلاس میں بتایا گیا کہ صوبے میں اس وقت 327 کالجز میں 3 لاکھ، 57 ہزار، ایک سو اکسٹھ طلبہ و طالبات زیر تعلیم ہیں.

کراچی کے 147 کالجز میں ایک لاکھ، 98 ہزار، 975 طلبہ و طالبات زیر تعلیم ہیں.

صوبے میں 153 نجی کالجز ہیں، جن میں سے 138 کالجز کراچی میں ہیں.

کالجز میں فرنیچرز کی کمی کا سامنا ہے اور اس کو دور کرنے کے لیئے رواں مالی سال کے بجٹ میں 6 اسکیمز دی گئ ہیں. سیکرٹری کالجز

صوبے کی 327 سرکاری کالجز کے لئے ایم اینڈ آر فنڈ صرف 225 ملین روپے ہے، جو کہ کالجز کی حالت زار کے مقابلے کم ہے اس میں اضافہ ناگزیر ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں