روس میں طیارے کی کریش لینڈنگ ،ویڈیو وائرل

روس میں مسافر طیارے بوئنگ 737 نے کریش لینڈنگ کی تاہم خوش قسمتی سے حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

یہ حادثہ اسینسک ایئرپورٹ پر پیش آیا جہاں مسافر بردار طیارہ لینڈنگ کے دوران ٹائر ٹھیک سے نہ کھلنے پر پچھلی جانب سے رن وے پر رگڑیں کھاتا رہا۔

طیارے میں 90 سے زائد افراد موجود تھے۔

اہلکاروں نے مسافروں کو بحفاظت طیارے سے نکال کر مسافروں کے لیے بنائے گئے لاؤنج میں منتقل کیا جہاں ڈاکٹرز کی ایک ٹیم نے مسافروں کو معائنہ بھی کیا۔

خوش قسمتی سے حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں