چین :کورونا وائرس سے لڑنے اور حوصلہ افزائی کیلئے لائٹ شو

ووہان میں جان لیوا خطرناک کرونا وائرس سے لڑنے اور شہریوں کی حوصلہ افضائی کیلئے چین کے مختلف شہروں میں لائٹ شو کا انعقاد کیا گیا
چین کے مختلف شہروں میں بلندو بالا عمارتوں کو ایل ای ڈی لائٹ پرجیکشن کے ذریعے روشن کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ چین میں اب تک ووہان وائرس سے908اموات ہوچکی ہیں جبکہ 40ہزارسے زائد افراد اب تک اس سے متاثر ہوچکے ہیں جبکہ ووہان شہر کے تمام داخلی اور خارجی راستے بند کردیئے گئے ہیں اوریہاں رہنے والا کوئی فرد بھی اس شہر سے باہر نہیں جاسکتا۔
بیرونِ شہر سے آنے والی امدادی ٹیموں کو بھی خصوصی حفاظتی اقدامات اختیار کرنے اور خصوصی لباس پہننے کے بعد ہی اس علاقے میں داخل ہونے کی اجازت دی جارہی ہے جبکہ یہ وائرس جاپان، سمیت اٹھارہ ممالک پہنچ گیا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں