لاہور میں کبڈی کا عالمی میلہ سج گیا، پاکستان پہلے میچ میں فاتح

لاہور میں کبڈی کا عالمی میلہ سج گیا، ایونٹ میں بھارت سمیت 9 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

کبڈی کے عالمی میلے کی افتتاحی تقریب میں وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی مہمان خصوصی کی حیثیت سے شریک ہوئے۔

کبڈی ورلڈ کپ میں میزبان پاکستان، روایتی حریف بھارت سمیت ٹیمیں شریک ہیں، ایونٹ کے دوران عالمی میلے میں شریک ہونے والی ٹیموں نے مارچ پارسٹ بھی کیا۔

کبڈی ورلڈ کپ کے پہلے روز پاکستان کا مقابلہ کینیڈا اور ایران کا مقابلہ سیرا لیون سے ہوگا۔

کبڈی ورلڈ کپ کے ٹکٹوں کے لیے پنجاب اسٹیڈیم کے باہر کاؤنٹر قائم کر دیے گئے ہیں جبکہ ٹکٹ کی قیمت دو سو اور چار سو روپے رکھی گئی ہے، ایونٹ کے تمام مقابلے جیو سوپر پر براہ راست نشر ہوں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں