ٹیسٹ کرکٹ میں یونس خان کی طرح پرفارمنس دینا چاہتا ہوں، بابر اعظم

پاکستان ٹی 20ٹیم کے کپتان اور قومی ٹیم کے تینوں فارمیٹس میں اہم بیٹس مین بابر اعظم جنھوں نے بنگلہ دیش کے خلاف پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں کیرئیر بیسٹ 143رنز بنائے، انھوں نے کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ میں وہ قومی ٹیم کے سابق کپتان اور دس ہزار رنز بنانے والے واحد بیٹس مین یونس خان جیسی پرفارمنس دینے کے خواہش مند ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ یونس خان کی پرفارمنس ٹیم پاکستان کی جیت کی ضمانت تھی، کوشش ہے کہ میں بھی ایسا ہی پرفارم کروں۔

راولپنڈی ٹیسٹ میں ڈبل سنچری نہ بنانے کے سوال پر دائیں ہاتھ کے بیٹس مین کا کہنا تھا کہ یہ کہنا مناسب نہیں ہوگا، کہ میں ڈبل مائنڈ تھا، 25سال کے بابر اعظم بولے ایسا شارٹ کھیلتے ہوئے ،میں نے بڑے رنز کئے، اس بار آوٹ ہوگیا۔

بابر اعظم نے کہاکہ ٹیسٹ ، ون ڈے اور ٹی 20میچز میں جب بیٹنگ کرنے جاتا ہوں، تو یہی خواہش ہوتی ہے کہ ٹیم کے لئے اچھا کھیل پیش کروں ،انھوں نے کہا کہ دس سال بعد ہوم گراؤنڈ پر کھیلنے کا کوئی دباو نہیں ، یہی تو ایک بات ہے ، جس کے لئے ہم ترس رہے تھے۔

اب انجوائے کر رہے ہیں ،بابر اعظم نے بتایا کہ بنگلہ دیش کے بولرز جب وہ بیٹنگ کرنے آئے تو بڑی عمدہ لائن پر گیند ڈال رہے تھے، جس کی وجہ سے انھیں پہلا رن لینے کے لئے پندرہ گیندوں کا انتظار کرنا پڑا

اپنا تبصرہ بھیجیں