کوئٹہ میں پی ایس ایل فائیو کا ایک میچ بھی شیڈو ل نہیں ہے

پاکستان سپر لیگ فائیو شروع ہونے میں اب صرف دو ہفتے ہی رہ گئے ہیں، اور پی ایس ایل فائیو کے تمام میچ پاکستان میں ہورہے ہیں مگر کوئٹہ میں کرکٹ کے دیوانے اپنے ہی شہر میں اس لیگ کا کوئی میچ ہوتا نہیں دیکھ سکیں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) نے کوئٹہ میں سپر لیگ کا میچ کرانے کی زحمت ہی گوارا نہیں کی ۔

یہ بھی پڑھیے: پی ایس ایل فائیو کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا گیا

شائقین کرکٹ کا کہنا ہے کہ ہم بہت مایوس ہیں ،ہمارے اتنے اچھے گراونڈ ہیں ہم کوئٹہ گلیڈی ائیر کو سپورٹ کررہے ہیں مگر پھر بھی یہاں میچ نہیں ہو رہے ہیں ، بہت مایوسی کی بات ہے کوئٹہ میں کم از کم ایک میچ ضرور ہونا چاہیے۔

کوئٹہ میں کرکٹ کے کھلاڑیوں نے وزیر اعلیٰ بلوچستان اور پی سی بی کے چیرمین سے ایک بار پھر اپیل کی ہے کہ وہ پی ایس ایل کے شیڈول پر نظر ثانی کریں اور لیگ کا ایک میچ کوئٹہ میں منعقد کرایا جائے۔

پاکستان کرکٹ کا میگا ایونٹ’پاکستان سپر لیگ‘ کا میلہ 20 فروری سے 22 مارچ تک پاکستان کے مختلف شہروں میں سجے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں