پاکستان ہیلتھ کیئر سمٹ 2020 کا انعقاد 25 فروری کو ہوگا ۔جیوے پاکستان اور کنزیومر ایسوسی ایشن آف پاکستان کے درمیان ڈیجیٹل میڈیا پارٹنر کی مفاہمت

پاکستان ہیلتھ کیئر سمٹ 2020 کا انعقاد 25 فروری کو ہوگا ۔جیوے پاکستان اور کنزیومر ایسوسی ایشن آف پاکستان کے درمیان ڈیجیٹل میڈیا پارٹنر کی مفاہمت طے پا گئی ہے ۔پاکستان ہیلتھ کیئر سمٹ 2020 کے دعوت نامے تیار ہوگئے ہیں جن پر جیوے پاکستان ڈاٹ کام کو ڈیجیٹل میڈیا پارٹنر کی حیثیت سے متعارف کرایا گیا ہے کنزیومر ایسوسی ایشن آف پاکستان عالمی سطح پر اپنی پہچان رکھتا ہے چیر مین کوکب اقبال اسی ادارے کے بانی اور روح رواں ہیں اور ان کی سربراہی میں کنزیومر ایسوسی ایشن آف پاکستان نے متعدد انتہائی کامیاب اور مثالی پروگرام منعقد کئے ہیں کنزیومر ایسوسی ایشن آف پاکستان کے وفد نے کوکب اقبال کی سربراہی میں صوبائی وزیر ہیلتھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو سے ملاقات کی اور پروگرام کی تفصیلات سے آگاہی دی -وفد نے سابق سیکرٹری ہیلتھ سندھ ڈاکٹر فضل پیچوہو سے بھی ملاقات کی اور انہیں بھی پروگرام کی بابت تفصیلات سے آگاہی دی

اپنا تبصرہ بھیجیں