پاکستان دنیا کا دسواں سب سے بڑا چاول کی پیداوار رکھنے والا ملک ہے

پاکستان دنیا کے بہترین باسمتی اور نان باسمتی چاول پیدا کرنے والا ملک ہے پاکستان کی سالانہ چاول کی فصل 7 سے ساڑھے سات ملین میٹرک ٹن ہے پاکستان میں چاول کی کی اقسام دستیاب ہیں جس میں مشہور زمانہ لمبے دانوں والا اری 6 چاول بھی شامل ہے جو کہ چاول کے خریدار ممالک بالخصوص افریقہ میں اپنی سافٹ کوکنگ کی وجہ سے بےتحاشا مقبول ہے پاکستان سالانہ تقریبا 40 لاکھ میٹرک ٹن چاول برآمد کرتا ہے جس کی مالیت دو ارب ڈالر سے زیادہ ہے اور پاکستانی چاول دنیا کے سو سے زیادہ ملکوں میں برآمد کیا جاتا ہے پاکستان کے مجموعی لوگوں کی عمومی خوراک گندم ہے لہذا چاول کی فصل کی ایک بڑی مقدار برآمد مقاصد کے لئے دستیاب رہتی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں