فلم ’ٹچ بٹن‘ کا ٹیزر جاری

ایکشن اور رومانس سے بھری پاکستانی فلم ’ٹچ بٹن‘ کا ٹیزر سامنے آگیا، ٹیزر میں شہر اور گاؤں کی زندگی کو پیش کیا گیا ہے۔

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی عروہ حسین اور فرحان سعید کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی فلم ’‘ٹچ بٹن ‘ کا ٹیزر فرحان سعید نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیا۔
ٹیزر کو سوشل میڈیا پر خوب پذیرائی مل رہی ہے۔

فلم ’ماہِ میر‘ میں اپنی جاندار اداکاری سے سب کو حیران کرنے والی ایمان علی فلم’ٹچ بٹن‘ میں اپنے کیرئیر کے ایک منفرد کردار میں نظر آئیں گی جبکہ فرحان سعید بھی بڑے پردے پر اپنا ڈیبیو کریں گے۔

فلم ’ٹچ بٹن‘ میں فرحان سعید، فیروز خان ،ایمان علی اور سونیا حسین سمیت دیگر نامور فنکار اپنی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔

فلم ’ٹچ بٹن‘ رواں سال عیدالفطر کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں