اداکارہ زباب راناسندھ کے شہر ٹھٹھہ میں

معروف اداکارہ زباب رانا کی ٹھٹھہ میں بچوں کے ساتھ فُٹبال کھیلتے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

گزشتہ روز پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی معروف اداکارہ زباب رانا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شئیر کی جس میں وہ اندرونِ سندھ کے شہر ٹھٹھہ میں موجود ہیں۔
زباب رانا کی جانب سے شیئر کی جانے والی ویڈیو میں وہ گاؤں کے بچوں کے ساتھ فُٹبال کھیلتی نظر آرہی ہیں اور اداکارہ کے ساتھ بچے بھی بہت خوش نظر آرہے ہیں۔

اداکارہ نے اپنی ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ ’میری چھوٹی چھوٹی خوشیاں۔‘

اِس ویڈیو کی علاوہ زباب رانا نے انسٹاگرام پر 2 تصاویر بھی شیئر کیں جن میں وہ گاؤں کے بچوں کے ساتھ ہیں اور اداکارہ نے گود میں بکری کا بچہ لیا ہوا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں