سیلفی لیتے دریا میں گرنے والے نوجوان کی لاش 3 دن بعد مل گئی

سیلفی لینے کے دوران دریا میں گر جانے والے آزاد کشمیر کے نوجوان کی لاش تین دن بعد نکال لی گئی، گریجویشن کا طالب علم حامد رضا دوستوں کے ساتھ تفریح کے دوران تصویر لیتے ہوئے دریا میں گر کر لاپتہ ہوگیا تھا۔
ذرائع کے مطابق 6فروری کو کوٹلی آزاد کشمیر میں دریائے پونچھ کے کنارے حامد اور اس کے دوست تفریح کے لئے گئے تھےجہاں حامد سیلفی لیتے ہوئے دریامیں گر کر لاپتہ ہوگیا تھا۔
تین دن تک پاک فوج ، مقامی تیراکوں اورمقامی افراد کی جانب سے لاش کو تلاش کرنے کا سلسلہ جاری رہا اور آج تین دن بعد نوجوان کی لاش دریا سے نکال لی گئی ۔
حامد رضا کھوئی رٹہ سے تعلق رکھتا تھا جس کی نماز جنازہ اور تدفین آج شام 4 بجے ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں