افغان و امریکی فوجی لڑ پڑے، 12 ہلاک

افغانستان کے صوبے ننگرہار میں فائرنگ کے نتیجے میں 12 امریکی و افغان فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔ امریکہ نے دو فوجی اہلکاروں کے مارے جانے کی تصدیق کی ہے۔

افغان ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے فوجی اہلکاروں میں چھ امریکی جبکہ چھ افغان فوجی شامل ہیں۔

اتوار کو امریکی حکام کی جانب سے افغانستان کے صوبے ننگرہار میں امریکی اور افغانی فوج پر حملے کے نتیجے میں ہونے والی ہلاکتوں کی تفصیلات جاری کی گئی ہیں۔

امریکی حکام کا ماننا ہے کہ ان کے دو فوجی اہلکار فائرنگ کے نتیجے میں ہلاک ہوئے ہیں جبکہ مجموعی طور پر ہلاک ہونے والے 12 فوجیوں میں سے چھ افغان فوجی ہیں۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ ننگرہار میں ہونے والے حملے میں بڑے پیمانے پر ہلاکتیں ہوئی ہیں۔

افغان حکام کے مطابق گزشتہ شب افغانہ صوبہ ننگرہار کے ضلع شیرزاد میں ایک آپریشن کے دوران افغان و امریکی فورسز کے درمیان فائرنگ ہوئی ہےـ

ضلع شیرزاد کا کچھ حصہ افغان طالبان کے قبضے میں ہے جس کی وجہ سے یہاں آئے روز آپریشن ہوتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں