تھائی لینڈ میں فوجی کی شاپنگ سینٹرکے قریب فائرنگ ،17 افراد ہلاک

تھائی لینڈ میں ایک فوجی نے پہلے ملڑی کمیپ میں فائرنگ کی جس کے بعد فوجی نے شاپنگ سینٹرکے قریب فائرنگ کر دی جس کی زدمیں آکر 17 افراد ہلاک ہو گئے۔
حکام کا مزید کہنا تھا کہ ایک کمانڈر اور ساتھیوں پر فائرنگ کے بعد حملہ آور گاڑی لے کر فرار ہو گیا۔پولیس کے مطابق حملہ آور کی تلاش جاری ہے جبکہ زخمیوں اور ہلاک افراد کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ زخمیوں میں سے اکثر کی حالت تشویشناک ہے۔

حکام کا مزید کہنا تھا کہ حملہ آور نے فائرنگ کو لائیوفیس بک پر بھی چلایا تاہم فیس بک نے فوری ایکشن لیتے ہوئے چند لمحے بعد ہی پیج آف کردیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں