سوات مالم جبہ میں چار روزہ انٹرنیشنل اسکیٹنگ ٹورنامنٹ

سوات ،پاک فضائیہ کے زیر اوہتمام مالم جبہ میں چارروزہ انٹرنیشنل اسکینگ ٹورنامنٹ کا شروع ہوگیا،سیاحوں کی بڑی تعدا د وادی مالم جبہ پہنچ گئی انٹرنیشنل اسکیٹنگ مقابلوں میں نو ممالک کے 36سمیت پاکستان کے 63کھلاڑی بھی شریک ہیں،آج جمعہ کوصدر پاکستان عارف علوی بھی برفیلے کھیل دیکھنے مالم جبہ آئیں گے ،تفصیلات کے مطابق ،سوات ،پاک فضائیہ کے زیر اہتمام مالم جبہ میں چار روزہ انٹرنیشنل اسکیٹنگ ٹورنامنٹ شروع ہوگیا،سیاحوں کی بڑی تعدا د وادی مالم جبہ پہنچ گئے انٹرنیشنل اسکیٹنگ مقابلوں میں نو ممالک کے 36سمیت پاکستان کے 63کھلاڑی بھی شریک ہیں چار روزہ مقابلے پانچ فروری سے آٹھ فروری تک جاری رہیں گے جبکہ نو فروری کو پوزیشن لینے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائینگے ،ذرائع کے مطابق آج جمعہ کو اسکیٹنگ مقابلوں کو دیکھنے کے لئے صدر پاکستان عارف علوی بھی تشریف لائینگے،

خوشیم صاحبہ نے مالم جبہ انٹرنیشنل الپائن اسکی کپ کی جانئنٹ سلالم کیٹیگری میں سونے کا تمغہ جیت لیا۔پاکستانی اسکیٹر خوشیم صاحبہ نے چوتھے چیف آف دی ایئر اسٹاف قراقرم انٹرنیشنل الپائن اسکی کپ کی خواتین کی جائنٹ سلالم کیٹیگری میں سونے کا تمغہ جیتنے کے بعد تیسرے مالم جبہ انٹرنیشنل الپائن اسکی کپ کی جائنٹ سلالم کیٹیگری میں بھی سونے کا تمغہ اپنے نام کر لیا۔ مالم جبہ کی سحر انگیز اسکی ریزورٹ پر انہوں نے اپنے پہلے دن کی بہترین فارم برقرار رکھتے ہوئے پاکستان کے لئے دوسرا طلائی تمغہ جیت لیا۔
آذربائیجان کی علویرا زاکاراییوا نے چاندی کا تمغہ اور پاکستان کی عمامہ ولی نے کانسی کا تمغہ اپنے نام کیا۔مردوں کی جانئنٹ سلالم کیٹیگری میں یوکرائن اسکئیرز مکمل طور پر چھائے رہے۔ نازاریٹے پیٹرک اور آئیوان کراوچک کے مابین ایک سنسنی خیز مقابلہ ہوا تاہم نازاریٹے پیٹرک پہلی پوزیشن حاصل کر کے سونے کے تمغے کے حقدار ٹھرے۔ ان کے ہم وطن ایب ویٹالے نے اسی کیٹیگری میں کانسی کا تمغہ جیتا۔مایہ نازپاکستانی اسکیٹرز میر نواز اور محمد عباس نے بھی بہت عمدہ کھیل کا مظاہرہ پیش کیاتاہم وہ کوئی نمایاں کامیابی حاصل نہ کر سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں