نیلسن منڈیلا کے داماد کی گورنر ہاؤس میں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے ملاقات

گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور سے نیلسن منڈیلا کے داماد موضی ڈلامینی اور سابق گور نر سندھ جنرل (ر) معین الدین حیدرکی گور نر ہاؤس میں ملاقات ، گور نر پنجاب نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان دنیا میں ’’لیڈ ر آف دی پیس‘‘کے طور پر سامنے آرہے ہیں۔مسئلہ کشمیر پر یورپی یونین میں قراردادیں آسکتیں ہیں تو عرب لیگ اور او آئی سی میں کیوں نہیں، مسئلہ کشمیر اور فلسطین کے حل کیلئے امت مسلمہ متحد ہو جائے۔
پاکستان میں اقلیتیں مکمل طور پر آزاد ہیں،بھارت سیکولر سے انتہاپسند ملک بن چکا ہے جہاں اقلیتوں اور انسانیت کا قتل عام کیا جارہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور اور نیلسن منڈیلا کے داماد کے در میان گور نر ہاؤس میں ہونیوالی ملاقات میں مسئلہ کشمیر سمیت دیگر ایشوز کے بارے میں بات چیت ہو ئی۔موضی ڈلامینی نے مسئلہ کشمیر اورر امن کے قیام کیلئے پاکستانی موقف کی بھر پور حمایت کر تے ہوئے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں افواج پاکستان کی قر بانیوں کو بھی سراہا۔
گور نر پنجاب نے گفتگومیں کہا کہ مسئلہ کشمیر پاکستان یا کشمیر یوں کا ہی نہیں پوری دنیا کا مسئلہ بن چکا ہے ،جب تک مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوسکتا اس وقت تک خطے میں امن کا قیام ممکن نہیں ہوسکتا۔وقت آچکا ہے کہ اقوام متحدہ سمیت تمام عالمی ادارے مسئلہ کشمیر اور مسئلہ فلسطین کے حل کیلئے اپنا کردار ادا کر یں ۔ بھارت کو مجبور کیا جائے کہ وہ بھارت میں مسلمانوں اور کشمیر یوں کے ساتھ ظلم بند کر کے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کو حل کر ے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں