کامران خان کس کے ارمان ادھورے رہنے کی بات کر رہے ہیں

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان سے خفیہ ایجنسی انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے سربراہ لیفٹینٹ جنرل فیض حمید نے ملاقات کی جس کی تصاویر سامنے آئی ہیں تاہم کوئی سرکاری بیان اس بارے میں جاری نہیں کیا گیا۔
جمعے کی شام اینکر کامران خان نے اس ملاقات کی تصاویر ٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے ذومعنی تبصرہ کیا ہے۔
انہوں نے لکھا ہے کہ ”کچھ بھی نہ کہا اور کہہ بھی گئے
‏کچھ کہتے کہتے رہ بھی گئے
‏باتیں جو زباں تک آ نہ سکیں
‏آنکھوں نے کہی آنکھوں نے سنیں
‏کچھ ہونٹوں پر کچھ آنکھوں میں
‏ان کہے فسانے رہ بھی گئے، کچھ نکلے کچھ بے چین ہوئے
‏کچھ ارماں دل میں رہ بھی گئے
تصویروں کا یہ مجموعہ کچھ کہ رہا ہے۔“
کامران خان کے اس ٹویٹ پر بھانت بھانت کے تبصرے کیے گئے جن میں سے بہت سے افراد نے لکھا ہے کہ اس ملاقات میں احسان اللہ احسان کے مبینہ فرار پر بھی گفتگو ہوئی ہوگی۔کامران خان کس کے ارمان ادھورے رہنے کی بات کر رہے ہیں تاحال واضح نہیں۔
Pakistan24.tv-report

اپنا تبصرہ بھیجیں