بینظیر انکم سپورٹ فنڈز میں غبن : ایف آئی اے نے تحقیقات کا آغازکردیا

ایف آئی اے نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام فنڈز میں غبن کی باقاعدہ تحقیقات کا آغازکردیا، 16 سرکاری افسران کی بیگمات کے اثاثوں کی چھان بین بھی شروع کردی گئی۔ ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کے ڈائریکٹر پنجاب ون لاہور کی سربراہی میں خصوصی ٹیم نے گریڈ 17 کے 10، گریڈ 18 کے 2، گریڈ 19 کے 3 اورگریڈ کے 20 کے ایک افسر کیخلاف تحقیقات کا آغاز کیا۔  16 سرکاری افسران کی بیگمات کے ملکی و غیر ملکی اکاؤنٹس و اثاثوں کی چھان بین بھی کی جا رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈی جی ایف آئی اے کی ہدایت پر ڈائریکٹر ایف آئی اے پنجاب ون خود انکوائری کی نگرانی کر رہے ہیں، تحقیقات مکمل ہونے تک ان سرکاری افسران کے نام ظاہر نہیں کیے جائیں گے۔ خصوصی ٹیم 2010 سے 2018 کے دوران بی آئی ایس پی فنڈز میں بے ضابطگیوں کی تحقیقات کر رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں