کراچی بار نے ایڈووکیسی ٹریننگ پروگرام شروع کرکے بہت اچھا اقدام اٹھایا ہے : جسٹس سید حسن اظہر رضوی

کراچی : کراچی بار نے ایڈووکیسی ٹرینگ پروگرام شروع کرکے بہت اچھا اقدام اٹھایا ہے وکلا ہر وقت سیکھنے کی جستجو کرتا رہتا ہے ان خیالات کا اظہار پروگرام کے مہمان خصوصی سندھ ہائیکورٹ کے جج جناب جسٹس سید حسن اظہر رضوی نے سٹی کورٹ میں وکلا اور قانون کے طلبہ سے خطاب کرتے ہوٸے کیا۔ اس موقع پر صدر کراچی بار کے منیر احمد ملک جنرل سیکریٹری جی ایم کورائی، جوائنٹ سیکریٹری ندیم منگی، شانتی دیوی، امرت شردھا، آصف احمد، وسیم سیف کھوسو، محمد باقر مہدی، انور میمن شفیع احمد، عبدالژبیر، علیم النسا، صائمہ میمن، حنا کرن اور سکینہ خاتون بھی شریک تھے۔ جسٹس نے کہا کہ وکلا اپنی محنت سے وکالت کا کام انجام دے رہے ہیں، سینئر وکلا اپنے جونیٸر ساتھیوں پر محنت کرکے انکو ایک اچھا اور بڑا وکیل بناتے ہیں، انہوں نے کہا کہ دیوانی مقدمات کا سالوں سال چلنے میں جو عنصر ہیں انکو ختم کرنا پڑیگا، نوجوان وکلا اپنی وکالت کے ساتھ ساتھ اپنے سینئرز کی عزت بھی کریں۔ اس موقع پر صدر منیر احمد ملک نے کہا کہ یہ ایک خوشی کی بات ہیکہ ہمارے جونیئر وکلا کے ساتھ سینئر وکلا بھی سیکھنے کیلئے آئے، وسیم سیف کھوسو نے اس پروگرام کو کامیاب بنایا ہے۔ اس موقع پر دیگر وکلا نے بھی خطاب کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں