میڈیا ہاؤسز پر زوال، صحافیوں کی بے رزگاری، تنخواہوں کی عدم ادائیگی اورنام نہاد صحافتی تنظیموں سے مایوس کیمرہ مینز متحد ہوگئے

الیکٹرانک میڈیا سے وابستہ کیمرہ مینز اپنے حقوق کی آواز کیلئے متحد
کراچی پریس کلب میں ایسوسی ایشن آف کیمرہ مین جرنلسٹ کی ممبرشپ کارڈ تقسیم کی تقریب
تقریب میں شامل کیمرہ مینز کا پاکستان کے 40 سے زائد ٹیلی ویزن چینلز کے کیمرہ مینز کو ایک پلیٹ فارم پر جمع ہونے پر اظہار مسرت
کراچی :  پاکستان بھر کے کے چالیس سے زائد نیوز چینلز سے وابستہ کیمرہ مینز اپنے حقوق کی آواز بلند کرنے اورمشکل حالات میں ایک دوسرے کی مدد کیلئے امدادِ باہمی سے ایک مضبوط پلیٹ فارم کا قیام عمل میں لے آئے۔
واضح رہے کہ انتہائی کم وقت اور محدود وسائل کے باوجود ایسوسی ایشن آف کیمرہ مینز جرنلسٹ نے باقاعدہ قیام اور بڑی تعداد میں اداروں اور صحافی تظیموں کی اقربا پروری کا شکار مایوس کیمرہ مینز کو متحد کرتے ہوئے کامیاب ممبر شپ مہم کا پہلا سنگِ میل عبور کر لیا ہے۔ اس حوالے سے کراچی پریس کلب میں ممبر شپ کارڈ تقسیم کرنے کی باقاعدہ تقریب میں شامل کیمرہ مینز اپنے اس پلیٹ فارم کے قیام اور بکھرے ہوئے ساتھیوں کے اتحاد پر بے انتہا مسرور دکھائی دیئے۔

کیمرہ مینز کی جانب سے سینئرز ساتھیوں کو ایسوسی ایشن کے قیام کی بے لوث کاوش پر سراہا گیا اور اس امید اور عزم کا اظہار بھی کیا گیا کہ مستقبل میں چاہے کسی بھی قسم کے مشکل حالات ہوں، اپنے ساتھیوں کو ہر ممکن مدد اس کے حق کے طور پر فراہم کی جائے گی تاکہ ماضی میں کیمرہ مینز جرنلسٹ کے ساتھ ہونے والے ناروا سلوک اور صحافتی تفریق کا ازالہ کرتے ہوئے فرنٹ لائن پر اپنی صحافتی ذمے داریاں پوری کرنے والے صحافیوں کو ان کے جائز حقوق اور مقام دلایا جائے۔
اس موقع پر ایسوسی ایشن کی جانب سے جلد ہی منعقد کیئے جانے والے انتخابات کے حوالے سے بھی شدید گرم جوشی دیکھنے میں ائی۔
تقریب میں شریک کیمرہ مینز نے ایسوسی ایشن کے قیام اور بھاری ممبر شپ کے ذریعے ملنے والی پذیرائی کے بعد خود و انتخابات کے جمہوری عمل میں حصہ لینے کااہل ثابت کرتے ہوئے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ اب وہ جلد ہی جمہوری طریقے سے اپنی بے لوث اور مخلص باڈی کو اکثریت سے منتخب کریں گے تاکہ کسی بھی قسم کی صورتحال میں ان کے تمام جائز حقوق کیلئے ملک بھر میں نا صرف بھرپور طریقے سے آواز اٹھائی جائے بلکہ کیمرہ مین جرنلسٹ کو بنا کسی تفرق کے ان حقوق دلائیں جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں