کراچی کے دوبارہ ڈیزائن اور جدید شہر بنانے کے عدالتی فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں : سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری

حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرئے بے گھر کرنے سے پہلے متبادل جگہ دی جائیں،ثروت اعجاز قادری
غیر قانونی بلند وبالاعمارتیں گرانے کے ساتھ غیر قانونی تعمیرات کرانے والے افسران کے خلاف بھی کاروائی کی جائے،ثروت اعجاز قادری
کراچی کی ترقی کیلئے وفاقی وصوبائی حکومتیں کام نہیں کرینگی تو عدلیہ کو مداخلت کرنا پڑے گی،ثروت اعجاز قادری
عوام سے ووٹ لینے والوں نے کراچی کیلئے کام نہیں کیا روشنیوں کا شہر دنیا کا ماڈل بننے کی بجائے کھنڈرات کا منظر پیش کررہا ہے،ثروت اعجاز قادری
بھارت جنونی اور دہشتگرد ملک بن چکا ہے جو اقلیتوں کو ریاستی طاقت سے کچل رہا ہے،ثروت اعجاز قادری
سندھ کی ترقی وخوشحالی کیلئے تمام اکائیوں کو یکجا ہوکر کام کرنا ہوگا تعصب وتنگ نظری کا اولیاء اللہ کے امن ومحبت کے وژن سے خاتمہ کرینگے،
کراچی ( ) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ کراچی کے دوربارہ ڈیزائن اور جدید شہر بنانے کے عدالتی فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں،حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرئے بے گھر کرنے سے پہلے متبادل جگہ دی جائیں،غیر قانونی بلند وبالاعمارتیں گرانے کے ساتھ غیر قانونی تعمیرات کرانے والے افسران کے خلاف بھی کاروائی کی جائے،کراچی کی ترقی کیلئے وفاقی وصوبائی حکومتیں کام نہیں کرینگی تو عدلیہ کو مداخلت کرنا پڑے گی،کراچی کی عوام سے ووٹ لینے والوں نے کراچی کیلئے کام نہیں کیا،روشنیوں کا شہر دنیا کا ماڈل بننے کی بجائے کھنڈرات کا منظر پیش کررہا ہے،کراچی کی ترقی کیلئے جو کام کریگا اس کو سہرائیں گے،مقبوضہ کشمیر کو بھارت نے فوجی چھاؤنی بنادیا ہے،عالمی ادارے کشمیریوں کو حق خود ارادیت دلانے کیلئے سنجیدہ اقدامات کریں،بھارت جنونی اور دہشتگرد ملک بن چکا ہے جو اقلیتوں کو ریاستی طاقت سے کچل رہا ہے،اقوام متحدہ کا دوہرا معیار سلامتی کو نسل کی قرار دادوں کو منہ چڑھا رہا ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائشگاہ قادری ہاؤس پر سندھ کے صوبائی صدر نور احمد قاسمی کی قیادت میں آئے ہوئے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،وفد میں صوبائی رہنما خالد حسن عطاری،عمران سہروردی،محمد اکبر قادری،حیدر آباد کے ضلعی رہنما محمد عابد قادری،نوابشاہ کے حافظ ایاز،سانگھڑ کے صوفی امجد اسلام،سید ساجد کاظمی،محمد شفیق میؤ،بچل بلوچ ودیگر شامل تھے اس موقع پر نور احمد قاسمی نے وفد کے ہمراہ سربراہ پاکستان سنی تحریک کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیااور صحتیابی ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعا کی،اس موقع پر ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ سندھ کی ترقی وخوشحالی کیلئے تمام اکائیوں کو یکجا ہوکر کام کرنا ہوگا،تعصب وتنگ نظری کا اولیاء اللہ امن ومحبت کے وژن سے خاتمہ کرینگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں