چئیرمین بلدیہ شرقی معید انور سے معروف گلوکار و سوشل ورکر شہزاد رائے کی ملاقات

ملاقات کے دوران تعلیم کی بہتری کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا
شہزاد رائے کی سوشل سروسز لائق تحسین ہیں، چئیرمین بلدیہ شرقی معید انور
کراچی : چئیرمین بلدیہ شرقی معید انور نے کہا ہے کہ معروف شخصیات کی جانب سے سوشل سروسز میں کردار ادا کرنا انتہائی لائق تحسین ہے، شہزاد رائے تعلیم کے حوالے سے جو خدمات سر انجام دے رہے ہیں اس کے مفید نتائج برآمد ہو رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے معروف گلوکار وزندگی ٹرسٹ کے سربراہ شہزاد رائے سے اپنے دفتر میں ملاقات کے دوران کیا انہوں نے شہزاد رائے سے ایجوکیشن و دیگر سوشل سروسز کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی اور بتایا کہ بلدیہ شرقی کے محکمہ تعلیم کو بھی جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے اقدامات بروئے کار لائے جا رہے ہیں شہزاد رائے نے چئیرمین بلدیہ شرقی کی خدمات کو سرہا اور تعلیم ودیگر سوشل سروسز میں بہتری لانے کے حوالے سے اپنی خدمات پیش کرنے کی یقین دہانی کروائی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں