اسلام کوٹ میں نینو رام آشرم۔

اسلام کوٹ میں نینو رام آشرم۔
اسلام کوٹ ضلع مٹھی کا ایک تعلقہ ہے۔ اس شہر میں ایک رات گزاری۔ رات کا کھانا اور صبح کا ناشتہ اسلام کوٹ میں ہوا۔ اس شہر کی خاص بات یہاں پر بڑی تعداد میں لگائے نیم کے درخت اور سنت نینو رام کا بہت بڑا آشرم ہے۔ یہ بھی تاریخی اور قدیم آشرم ہے لیکن دیگر آشرموں کی بنسبت کافی بہترین حالت میں ہے اور سرگرمیاں جاری ہیں۔ اس آشرم میں بغیر کسی تفریق کے کسی بھی مسافر کے لئے رات گزارنے کے لئے رہائش کا بھی انتظام ہے اور کھانے کا لنگر روزانہ دو وقت چلایا جاتا ہے۔ اس میں ایک اور قابل غور بات اس کے اندر دانہ چرتے ہوئے پرندوں کے درمیان کچھ موٹے اور بڑے کوے تھے، جنکی جسامت اور جثہ دیکھ کے ہی خوف آتا تھا۔۔۔۔


اپنا تبصرہ بھیجیں