انٹرنیٹ صارفین کے لیے خوشخبری ، سپریم کورٹ نے بڑا حکم دے دیا

سپریم کورٹ میں نجی کمپنی سےٹیکس وصولی کیلیے ایف بی آر کی درخواست پر سماعت ہوئی، سماعت میں عدالت نے حکومت کو انٹرنیٹ کمپنیوں سے فیڈرل ایکسائزڈیوٹی وصول کرنے سےروک دیا اور حکم دیا انٹرنیٹ سروسز ایف ای ڈی سے مستثنیٰ ہیں۔

عدالت نے نجی کمپنی سے ٹیکس وصولی کےلیےدائرایف بی آرکی اپیل خارج کرتے ہوئے کہا واٹس ایپ، اسکائپ اور دیگر سروسز ٹیلی کمیونیکیشن کےزمرےمیں نہیں آتیں۔

فیصلے میں کہا گیا واٹس ایپ اور دیگر کمپنیاں صارفین سےکوئی وصولی نہیں کرتیں، انٹرنیٹ صارف کی مرضی ہے وہ برائوزنگ کرے یاآڈیو ویڈیو کالز، انٹرنیٹ کالز پر ٹیلی کمیونیکیشن سروس کی مد میں ٹیکس نہیں لیا جا سکتا۔

عدالت نے کہا انٹرنیٹ کمپنیاں صرف سروس چارجز لیتی ہیں ، واٹس ایپ ودیگر کال کے چارج ہیں، انٹرنیٹ کمپنیاں اضافی وصولی نہیں کرتیں تو ٹیکس کیسے لیاجاسکتا ہے، عدالت

خیال رہے نجی کمپنی نے ٹیکس نوٹس اپیلیں ٹربیونل میں چیلنج کیا تھا اور ٹربیونل نےٹیکس وصولی سےروکا، جس پرایف بی آر نےعدالت سے رجوع کیا تھا

اپنا تبصرہ بھیجیں