چیئرمین بلدیہ وسطی محمد ریحان ہاشمی کی جامعہ کراچی میں اظہار ِ یکجہتی کشمیر واک اور منی اسپورٹس کمپلیکس ناظم آباد میں فینسنگ (شمشیر زنی)کے تربیتی کورس کی اختتامی تقریب میں شرکت

مورخہ:07 /فروری 2020 ء
کراچی ( )چیئرمین بلدیہ وسطی محمد ریحان ہاشمی کی جامعہ کراچی میں اظہار ِ یکجہتی کشمیر واک اور منی اسپورٹس کمپلیکس ناظم آباد میں فینسنگ (شمشیر زنی)کے تربیتی کورس کی اختتامی تقریب میں شرکت۔چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے جامعہ کراچی کے طلباء و طالبات کی جانب سے کشمیری مسلمانوں سے اظہارِ یکجہتی کے حوالے سے منعقدہ واک میں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جمہوریت کے دعویدار بھارت نے 72 سال گزر جانے کے بعد کشمیر میں ریفرنڈم کرانے کے بجائے آرٹیکل 370 کا استعمال کرکے کشمیری مسلمانوں کے ساتھ زیادتی کی انتہا کردی ہے۔بھارت کے اس عمل سے لگتا یہ ہے کہ کشمیر کی آزادی اب بہت قریب ہے، کوئی طاقت کشمیر کی آزادی کی تحریک کو نہیں دبا سکتی،انہوں نے کہا کہ کشمیر کے غیور اور نہتے مسلمانوں پر بھارتی فوج جتنے چاہے مظالم ڈھائے مگر اب کشمیر کی آزادی کشمیریوں کا مقدر بن چکی ہے انہوں نے کہا کہ جس طرح بھارتی ظالم فوج مظالم ڈھا رہی ہے وہ دنیا پر عیاں ہے جبکہ ظلم کی اس داستاں کو مکمل طور پر دنیا کے سامنے پیش نہیں کیا جارہا۔ریحان ہاشمی نے کہا کہ دیگر پاکستانیوں کی طرح کراچی کا ایک ایک فرد بھی کشمیر یوں کے ساتھ ہے انہوں نے کہا کہ متحدہ قومی مومنٹ پاکستان کے منتخب ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کے ساتھ ساتھ منتخب بلدیاتی نمائندے اور متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کا ہر کارکن و ذمہ داران کشمیر کے لوگوں کے ساتھ ہے اور اسے اپنا اٹوٹ انگ سمجھتے ہیں۔منی اسپورٹس کمپلیکس میں بلدیہ وسطی کے زیر انتظام چار روزہ شمشیر زنی کے تربیتی کورس کی اختتامی تقریب میں شرکت کی۔اس تربیتی کیمپ میں محکمہ تعلیمات بلدیہ وسطی کے چاروں زونز کے طلباء و طالبات نے حصہ لیا۔اس موقع پر شمشیر زنی کے نمائشی مقابلے بھی ہوئے جس میں کھلاڑیوں نے اپنی مہارت کا اظہار کیا۔اس موقع پر ڈائریکٹر ایجوکیشن محمد اسلم خان،چاروں زونز کے ڈپٹی ڈائریکٹر ز،اساتذہ و طلباء و طالبات بھی موجود تھے۔بعد ازاں چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے رکن صوبائی اسمبلی عباس جعفری کے ہمراہ خانقاہ تاجیہ امجدیہ کے زیر اہتمام فری میڈیکل کیمپ کا افتتاح کیا،اور میڈیکل کیمپ پر فراہم کی جانے والی سہولیات کا بھی معائنہ کیا۔انہو ں نے خانقاہ تاجیہ امجدیہ کے سید وجاہت علی شاہ تاجی کو میڈیکل کیمپ اور اُن کی دیگر فلاحی خدمات کو سراہا۔
فہیم مصطفی
افسر اطلاعات و تعلقات عامہ
بلدیہ وسطی (کراچی)
0300-2290488

اپنا تبصرہ بھیجیں