وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ زیر صدارت کراچی کی ڈولپمنٹ پر اجلاس

کراچی/ وزیراعلیٰ سندھ/ اجلاس/ 7 فروری 2020ء

* وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ زیر صدارت کراچی کی ڈولپمنٹ پر اجلاس

* اجلاس میں وزیر بلدیات سید ناصر شاہ، صوبائی مشیر مرتضیٰ وہاب، چیئرمین پی اینڈ ڈی محمد وسیم، پرنسپل سیکریٹری ساجد جمال ابڑو، کمشنر کراچی افتخارشہلوانی، سیکریٹری فنانس حسن نقوی، سیکریٹری بلدیات روشن شیخ، ایم ڈی واٹر بورڈ اسد اللہ خان، پی ڈی کراچی پیکج خالد مسرور اور دیگر شریک

* کراچی میں 449 اسکیموں پر کام چل رہا ہے جن کی مالیت 40.6 بلین روپے ہے، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ

* سندھ حکومت نے ابھی تک 15.14 بلین روپے جاری کئے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ

* وزیراعلیٰ سندھ نے ایم ڈی واٹر بورڈ کو کہا کہ جہاں گٹر ابل رہے ہیں وہ ٹھیک کریں، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ

* ناتھا خان یوٹرن کا کام یکم اپریل شروع کرنے کی وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت

* اس سال 143 ملین روپے میں نے محکمہ بلدیات کو فراہم کر دیئے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ

* سب چورنگی پر جو انڈرپاس بنی ہوئئی ہے اس کے فیز ٹو کی طرف جانے والی سڑک کو شروع کرنے کی ہدایت

* وزیراعلیٰ سندھ نے لیفٹ سائیڈ پر جو عمارت موجود ہے جس نے فیز ٹو کی سڑک بلاک کی ہے اس کو ایک ماہ میں بلڈوز کرنے کی ہدایت

* اس کی بیوٹی فکیشن بھی کرنے کی ہدایت

* وزیراعلیٰ سندھ سڑکوں پر پارکنگ ہونے پر برہم

* سڑکوں پر کہیں بھی پارکنگ کی اجازت نہیں دیں، وزیراعلیٰ سندھ کی ڈی آئی جی ٹریفک کو ہدایت

* خلیق الزمان روڈ پر ٹریفک مینجمنٹ کی ڈی آئی جی ٹریفک کو ہدایت

* گذری کو زم زمان کو ملانے والی سڑک پر تجاوزات ختم کرنے کی ہدایت

* اس سڑک کی مرمت کر کے بہترین بنا دیں، وزیراعلیٰ سندھ کی وزیر بلدیات کو ہدایت

* میں نے چھ اضلاع کی سڑکوں کے پیچ ورک کیلئے فنڈز جاری کر دیئے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ

* مجھے ان سڑکوں کی پیچ ورک ہوتا ہوا نظر آئے، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ

* جو اسکیمیں مکمل ہوئی ہیں ان کی پی سی فور جمع کروائیں، وزیراعلیٰ سندھ کی وزیر بلدیات کو ہدایت

کراچی چڑیا گھر کا کام بہت سست روی کا شکار ہے، وزیراعلیٰ سندھ کا ناراضی کا اظہار

* چڑیا گھر کے کام کو تیز کریں، میں خود جلد دورہ کرنا شروع کرونگا، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ

عبدالرشید چنا
میڈیا کنسلٹنٹ وزیراعلیٰ سندھ

اپنا تبصرہ بھیجیں