پولٹری سکیم روزگار اور غربت کے خاتمے میں مددگارثابت ہوگی، کامران بنگش

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے بلدیات کامران بنگش نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے شروع کردہ پولٹری سکیم نچلی سطح پر کاروبار اور روزگار کے حوا لے سے ایک انقلابی قدم ہے جسے اپوزیشن اور چھوٹی ذہنیت کے حامل افراد نے تنقید کا نشانہ بنایا ۔ میں پورے وثوق سے یہ بات کہہ سکتا ہوں کہ اگر عوام مذکورہ سکیم کے حوالے سے تعاون کرے اور اس سے حقیقی معنوں میں فائدہ اٹھائیں تو وہ دن دور نہیں جب پاکستان پولٹری مصنوعات کے حوالے سے خود کفیل ہوگا۔ تمام خیبرپختوا میں بلا تفریق اور سفارش کے پولٹری سکیم کو عملی جامہ پہنا رہے ہیں تاکہ غربت کاخاتمہ ہو ان خیالات کا اظہار معاون خصوصی نے لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈیویلپمنٹ پشاور کے دفتر میں پولٹری سکیم کے تحت درخواست دھندہ گان میں مرغیاں تقسیم کرتے کے بعد کیا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی کامران بنگش نے پچیس سے زیادہ گھرانوں میں پولٹری سکیم کے تحت مرغیاں تقسیم کیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے معیشت کی بحالی اور ملک میں روزگار کے مواقع دینے اور غربت کے خاتمے کے لئے کئی اہم اقدامات اٹھائے ہیں، جن کے ثمرات آئندہ کچھ ہی سالوں میں سامنے آ جائیں گےوزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی کامران بنگش نے پولٹری سکیم تقریب کے

� موقع پر لائیوسٹاک ہسپتال کادورہ بھی کیا ، ڈاکٹر معصوم نے ہسپتال کے حوالےسے بریفنگ دی ۔ کامران بنگش نے قصاب خانہ بارے کہا کہ قصاب خانہ کی جدید بنیادوں پر اپ گریڈیشن کی جائے تاکہ عوام کو کسی بھی حوالے سے مشکلات کا سامنا نہ ہو۔

اپنا تبصرہ بھیجیں