سنیٹرحاجی غلام علی سارک چیمبرکی نائب صدارت کیلئے نامزدگی

وفاق ایوان ہائے صنعت وتجارت کے صدر میاں انجم نثار نے سارک چیمبر کیلئے تجربے کی بنیادپرافتخار علی ملک کوصدر اورسینیٹرحاجی غلام علی کو نائب صدارت کیلئے منتخب کرکے بڑے پن کامظاہرہ کردیاہے،نومنتخب صدر نے یہ احسن اقدام سارک چیمبرکے کردارکومزید بہتر بنانے کیلئے اٹھایاہے،افتخار ملک کیساتھ سینیٹرحاجی غلام علی کومنتخب کرنے سے سارک ریجن میں بہتری آئیگی،ان خیالات کااظہارایف پی سی سی آئی کے سابق نائب صدرمحمدریاض خٹک نے بزنس کمیونٹی سے کیا،انہوں نے کہاکہ حاجی غلا علی ایک تجربہ کار بزنس مین اوربزنس کمیونٹی کے حقیقی لیڈرہیں،وہ پشاور کے ڈسٹرکٹ ناظم،فیڈریشن آف پاکستان چیمبرآف کامرس اینڈانڈسٹریزکے صدر،اسلامی چیمبرکے نائب صدر،سینٹ میں کامرس کمیٹی کے چیئرمین سمیت مختلف انتہائی اہم عہدوں پرکام کرچکے ہیں اورحکومت پاکستان نے ایف پی سی سی آئی اوراسلامی چیمبرمیں گراں قدرخدمات کے اعتراف میں انہیں ستارہ امتیاز سے بھی نوازہ ،انہوںنے کہاکہ سارک ممالک میں ایکسپورٹ بڑھانے اور روابط کومضبوط کرنے میں حاجی غلام علی اہم کردار ادا کرینگے،انہوںنے کہاکہ ایف پی سی سی آئی کے صدر میاں انجم نثار نے دوراندیشی کامظاہرہ کرتے ہوئے ایک اچھا فیصلہ کیاہے اور ہم اس کی بھرپور حمایت اورتعاون کی یقین کراتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں