نواز شریف زرعی یونیورسٹی کے طلبا کی کشمیریوں سے یکجہتی کیلئے احتجاجی ریلی

نواز شریف زرعی یونیورسٹی کے طلبا نے مقبوضہ کشمیر کے مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئےاحتجاجی ریلی نکالی، اس موقع پر بھارتی پرچم اور مودی کی تصاویرنذر آتش کی گئیں ، کشمیر بنے گا پاکستان ، پاکستان زندہ آباد کے نعرے لگائے گئے، ریلی کی قیادت طالبعلم رانا عبد اللہ نے کی اس موقع پر رانا عاطف یسیٰن، رانا عبد الحنان جان، رانا اسماعیل، اظہار خان، دانش خان بلوچ، ہارون بلوچ، عتیق گل، رانا ناصر عباس ،حسنین گوندل، حسن عسکری، عمر بھٹی، سلمان گجر، راؤ سہیل، رانا ذیشان ودیگر نے شرکت کی، رانا عبد اللہ نے کہا کہ نریندری مودی اور اس کے حواری مظلوم کشمیریوں اور بھارتی مسلمانوں پر جتنا مر ضی ظلم کرلیں انہیں اپنے کئے کا خمیازہ ضرور بھگتنا پڑے گا کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے وہ جلد پاکستان کا حصہ بنے گا

اپنا تبصرہ بھیجیں