ایز کورپ انٹرٹیمنٹ شیبا اور پرائیوٹ ڈیٹکٹیوز کو منتخب اور پسندیدہ کتابیں قرار دیدیں

کراچی . برطانیہ کی سیکریٹری آف اسٹیٹ پینی مور ڈانٹ نے کتابوں کے عالمی دن کے موقع پر ایز کورپ انٹرٹیمنٹ شیبا اور پرائیوٹ ڈیٹکٹیوز کو منتخب اور پسندیدہ کتابیں قرار دیدی، اس موقع پر سیکریٹری آف اسٹیٹ پینی مور ڈانٹ کا کہنا تھا کہ دنیا میں جدید تعلیم کے ذریعے بچوں کی زندگیوں میں تبدیلیاں لائی جاسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شیبا اور پرائیوٹ ڈیٹکٹیو (سراغ رساں) معاشرے میں تعلیم و تربیت کے درمیان فاصلے دور کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شیبا اور پرائیوٹ ڈیکٹکٹیوز (سراغ رساں) 36 کتابوں پر مشتمل ایک مزاحیہ اور حیرت انگیز سیریز ہے جس میں پاکستان کے مختلف مقامات پر ہونے والے واقعات کو دکھایا گیا ہے ایس پی ڈی شاندار کرداروں کے ساتھ ریاضی، سائنس، جغرافیائی اور تاریخ پر مشتمل ایک موضوع ، ادبی اور موثر ہے، کتابوں میں شامل مصروفیات نوجوان قارئین کے ذہنوں کو راغب کرنے کا بہترین ذریعہ ہے،۔ سیکھنے سکھانے کا بھی بہترین طریقہ کار ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں