اغوا ہونے والے معصوم بچی سویرا سرجانی ٹاؤن پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے اسے بازیاب کرا لیا

کراچی () کراچی ۔  ایس ایس پی ویسٹ فداحسین جانوری کی احکامات پر ویسٹ میں اغوا ہونے والے بچی سویرا کی بازیابی کے لیے سیدآباد اور سرجانی ٹاؤن پولیس سمیت دیگر پولیس کا مشترکہ ٹیم تشکیل دی گئی اور اغوا ہونے والے معصوم بچی سویرا جس کی عمر 6 سال ہے سرجانی ٹاؤن پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے اسے بازیاب کرا لیا ۔ پولیس کی مشترکہ کاروائی میں ایک ملزم جاوید کو بھی گرفتار کر کے ان سے ایک پستول چار راؤنڈ گولیاں بھی برآمد کر لیے گئے ۔ جبکہ ملزم سے موٹر سائیکل بھی برآمد کرلی گئی ۔ ایس ایس پی فدا حسین جانوری کے احکامات پر ملزم پر بچی کو اغوا کرنے کا مقدمہ سرجانی ٹاؤن تھانے میں درج کی گئی ۔ بچی کی بازیابی پر والدین نے ایس ایس  پی فداحسین جانوری کا شکریہ ادا کیا اور پھولوں کے ہار پہنائے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں