اٹربورڈ کی جانب سے فائربریگیڈ کوفوری طور پر آتشزدگی کے مقام پر پانی کی بلامعاوضہ فراہمی کیلئے کئے گئے اقدامات پر اطمینان کا اظہار

کراچی (   )ایم ڈی واٹربورڈاسداللہ خان نے گزشتہ چند دنوں میں شہرکے مختلف علاقوں میں ہونے والے آتشزدگی کے واقعات کے دوران و اٹربورڈ کی جانب سے فائربریگیڈ کوفوری طور پر آتشزدگی کے مقام پر پانی کی بلامعاوضہ فراہمی کیلئے کئے گئے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ہائیڈرنٹس اینڈ ٹینکرز سیل کو ہدایات دی ہیں کہ ایسے واقعات کے دوران آگ بجھانے میں مصروف فائرٹینڈرز کوفوری فراہمی آب کیلئے مزید موثر اقدامات کیلئے جائیں ،انہوں نے کہا کہ واٹربورڈ کی جانب سے ہنگامی صورتحال میں شہریوں خصوصاًشہری اداروں کی بروقت مدد،تعاون ،موثر رابطوں اورکارکردگی سے واٹربورڈ کے امیج میںنمایاں بہتری آئی ہے، واٹربورڈ کے انجینئرز ،افسران خصوصاًعملے کے دیگر افراد اپنے ادارے کے نیک نامی اوربہترامیج کو برقراررکھنے کیلئے حتی الامکان کوششیں کریں ،ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ واٹربورڈ پانی کی شہر کی طلب سے کہیں کم دستیابی اوروسائل کی کمی کے باوجود ملک کے تجارتی ومعاشی حب کراچی کی بھرپورخدمت کررہا ہے ،واٹربورڈ کے افسران ودیگر اہلکار خدمت پر یقین رکھتے ہیں ، واٹربورڈکے مختلف شعبہ جات سال کے 356دن 24گھنٹے شہریوں کوفراہمی ونکاسی آب کی سہولیات کی بہترفراہمی کیلئے متحرک رہتے ہیں،انہوں نے کہا کہ گزشتہ رات بھی نیو کراچی بشیر چوک کے قریب واقع تولیہ فیکٹری میں لگنے والی آگ پر جلد از جلد قابو پانے کیلئے واٹربورڈکے نیپا سمیت دیگر ہائیڈرنٹس پر ایمر جنسی نافذ کردی گئی تھی اور ہائیڈرنٹس وٹینکرز سیل نے فائر بریگیڈ کو ٹینکروں کے ذریعے بلاقیمت پانی فراہم کرکے آگ پر فوری قابو پانا ممکن بنایا ،اس سبب فیکٹری کومکمل جلنے سے بچانا ممکن ہوسکا،ایک رو ز قبل صدرکی انٹرنیشنل مارکیٹ میں لگنے والی آگ بجھانے کیلئے فائربریگیڈ نے واٹر بورڈ سے مدد طلب کی ، فائربریگیڈ کی جانب سے درخواست موصول ہوتے ہیں واٹربورڈکے نیپااور لانڈھی ہائیڈرنٹس پرایمرجنسی نافذ کردی گئی تھی ،واٹربورڈ نے ٹینکروں کے ذریعے 45ہزار گیلن پانی فائرباو ¿زرزکوفراہم کیا جبکہ چند روز قبل ملیر کی الیکٹرونک مارکیٹ میں لگنے والی آگ بجھانے کیلئے بھی واٹربورڈ کی جانب سے ہنگامی بنیادوں پر فائربریگیڈکو بلاقیمت پانی فراہم کیا گیا ،ایم ڈی واٹربورڈ اسداللہ خان نے کہا کہ شہر اور شہریوں کے مفاد میں کیئے گئے واٹربورڈکے مختلف شعبہ جات کے اقدامات قابل تحسین واطمینان بخش ہیں تاہم اس میں مزید بہتری لائی جائے ،ادارے کی نیک نامی ،اس کے قائم بہتر امیج کو مزید بہتربنانے کیلئے واٹربورڈ کے تمام ملازمین اپنے تئیںکوششیںجاری رکھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں