کراچی سے آئین کے تحفظ کی تحریک کاآغاز کر یں گے،علامہ راشدمحمودسومرو

23فروری کوکراچی سے آئین کے تحفظ کی تحریک کاآغاز کر یں گے،علامہ راشدمحمودسومرو جے یو آئی ضلع جنوبی کے تحت کھڈہ مارکیٹ لیاری میں تحفظ آئین پاکستان کانفرنس سے رکن قومی اسمبلی مولانا صلاح الدین ایوبی،معروف مذہبی اسکالرشیخ الحدیث مولانا ڈاکٹرمنظوراحمد مینگل،جے یو آئی آزادکشمیرکے رہنمامفتی عبدالرشید،قاری نصیرالدین سواتی، ضلعی امیر مولانانورالحق اورقاری نورالامین کا خطاب
کراچی (     )جمعیت علماءاسلام سندھ کے جنرل سیکرٹری علامہ راشدمحمودسومرو نے کہا ہے کہ ظلم، کرپشن، نا انصافی اور بے روزگاری کی انتہا سے نا اہل حکمران اپنا حق حکمرانی کھو چکے ہیں ،مولانافضل الرحمن بہت جلد عوامی طاقت سے غریب دشمن سیاسی کلچر کو ذبح کر دیں گے،23فروری کوکراچی سے آئین کے تحفظ کی تحریک کاآغاز کر یں گے،وہ جے یو آئی ضلع جنوبی کے تحت کھڈہ مارکیٹ لیاری میں تحفظ آئین پاکستان کانفرنس سے خطاب کررہے تھے،کانفرنس سے قومی اسمبلی کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے اینٹی نار کوٹکس کے چیئرمین رکن قومی اسمبلی مولانا صلاح الدین ایوبی،معروف مذہبی اسکالرشیخ الحدیث مولانا ڈاکٹرمنظوراحمد مینگل،جے یو آئی آزادکشمیرکے مرکزی سینئررہنمامفتی عبدالرشید،قاری نصیرالدین سواتی، ضلعی امیر مولانانورالحق،قاری نورالامین نے بھی خطاب کیا جبکہ مفتی محمدحسن لانگاہ،مولاناعبداللہ بلوچ،مفتی محمداقبال بلوچ، عبدالحق مخلص،قاری الطاف الرحمن رحمانی، قاری انورشاہ،سیدعبیداللہ شاہ،مفتی محمدداوﺅد،مولاناسید حسین احمد، ذاکراللہ ، مولانانسیم خان ،مولانانصیر اللہ سمیت پی ایس107،پی ایس108 اورپی ایس109کے ارکان بھی موجودتھے اور عوام کی بڑی تعداد شریک ہوئیں۔ضلعی امیر مولانانورالحق نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا اور بتایا کہ لیاری کی تمام یونین کونسلوں میں تنظیم سازی مکمل ہو چکی ہے اور بلدیاتی پینل تشکیل دیئے جاچکے ہیں،معروف نعت خواں حافظ منیراحمد نے نعت اور نظم پیش کئے۔علامہ راشدمحمودسومرو ، مولانا صلاح الدین ایوبی اور ڈاکٹرمنظوراحمد مینگل نے مزید کہا کہ حکمران کرپشن، نااہلیت، اور آمرانہ رویوں کی وجہ سے قوم کو بھیانک مستقبل کی طرف دھکیل رہے ہیں، جعلی انتخابات کے ذریعے سیلیکٹڈہونے والوں نے خودکشیاں، بیروزگاری اور ملک و قوم کے وقار کی بربادی دی ہے، ملک کی نہ کوئی خارجہ پالیسی ہے نہ داخلہ ہماری خود مختاری کو گرہن لگ چکا ہے،آئین پاکستان کو اس کی حقیقی روح کے مطابق بحال کر کے بے بس، مجبور اور پسی ہوئی عوام کے حقوق کی بحالی سے خوشحالی اور پاکستان میں ترقی لائیں گے،ہماری جدوجہد روز اول سے پر امن ہے اور ہم اپنی منزل کے حصول تک پر امن رہنے کا عزم کیے ہوئے ہیں، مولانافضل الرحمن غریب پاکستانیوں کی آواز بن چکے ہیں، پاکستان کے مظلوم عوام کو ظالم حکمرانوں سے نجات دلانے کے لیے ہم نئی عزم سے میدان میں ہیں، اہل کراچی تحفظ آئین پاکستان کی تحریک میں ہراول دستہ ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں