انڈر 19 ورلڈ کپ: دوسرے سیمی فائنل میں بنگلہ دیش نے نیوزی لینڈ کو ہرا دیا

آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں بنگلہ دیش نے نیوزی لینڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کر لی۔

جنوبی افریقہ کے شہر پوشفسٹروم میں کھیلے گئے میچ میں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا جو اس کے لیے درست ثابت ہوا اور نیوزی لینڈ کی وقفے وقفے سے وکٹیں گرتی رہیں۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے سب سے زیادہ اسکور کرنے والے بلے باز بیکہم وہیلر گرینال تھے جو 75 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، جبکہ نکولَس لِڈسٹون 44 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بلے باز تھے۔

ان کے علاوہ نیوزی لینڈ کا کوئی کھلاڑی زیادہ دیر تک بنگلہ دیشی باؤلرز کا سامنا نہ کر سکا اور پوری ٹیم مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 211 رنز ہی بنا سکی
بنگلہ دیش کو اس موقع پر صرف 11 رنز ہی چاہیے جسے شہادت حسین اور کپتان اکبر علی نے 45ویں اوور میں پورا کرلیا اور بالترتیب 40 اور 5 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

شاندار بلے بازی پر محمود الحسن جوئے میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

ایونٹ کے 9 فروری کو کھیلے جانے والے فائنل میں بنگلہ دیش کا مقابلہ بھارت سے ہوگا جس نے پاکستان کو 10 وکٹوں سے ہرایا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں